5 اپریل 2013 - 19:30

پاکستان کے شہرملتان میں کپڑے کی مارکیٹ میں آگ لگنے سے 15سے 20دکانوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

ابنا:پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرملتان میں کپڑے کی مارکیٹ میں آگ لگنے سے 15سے 20دکانوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ کالے منڈی بازار میں صبح سویرے کپڑے کی دکان میں آگ لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے دیگر دکانوں تک پھیل گئی۔ ریسکیو کی 8 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔تاہم گلیاں تنگ ہونے کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲